خانیوال ، تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں، 2 منشیات فروش گرفتار،

79
Punjab Police
Punjab Police

خانیوال۔ 12 فروری (اے پی پی):تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی کاروائی کے دوران ، 2 منشیات فروش گرفتار کر کے ان سے 1 کلو 860 گرام چرس برآمد کی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن کھاڑک کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد رائے قیصرکھرل کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پہلی کاروائی میں سب انسپکٹر عارف زمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 136دس آر موڑ پر کھڑے منشیات فروش محمد رمضان سکنہ چک نمبر 136 دس آر کو گرفتار کرکے 1220 گرام چرس برآمد کرلی۔ دوسری کاروائی میں سب انسپکٹر محمد افضل نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد رمضان ولد عبد الغنی سکنہ چک نمبر 113 دس آر جہانیاں کو گرفتار کرکے 640 گرام چرس برآمد کرکے حوالات بند کردی۔ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف 1 کلو 860 گرام چرس برآمدگی کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد رائے قیصر علی کھرل نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔