خانیوال ، جعلی اور غیر میعاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، 20 لاکھ روپے مالیتی جعلی زرعی ادویات برآمد

175

خانیوال ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کا جعلی اور غیر میعاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، 20 لاکھ روپے مالیتی جعلی زرعی ادویات برآمد کر لی ۔محکمہ زراعت خانیوال کے ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ محمد حیدر کی سربراہی میں انسپکٹر زراعت راؤ محمد خرم اور رانا محمد عمر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخدوم پور ،مسافر پل اور تلمبہ میاں چنوں میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے مالیتی جعلی اور غیر میعاری زرعی ادویات برآمد کر لی۔

غیر میعاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثہ جات جمع کروا کر برآمد ہونے والی غیر میعاری زرعی ادویات پولیس کے حوالے کر دی ۔