خان عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر کا خطاب

پشاور۔22اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کی تلاشی کامطالبہ کرتے ہیںمگرانکے وزیراعلیٰ جن کی پہلے ہی سے مختلف اداروںنے تلاشی لی ہے اب تک معزول کیوںنہیںکیاگیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتہ کو پشاور میںخان اعظم خان عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پرہزاروںورکروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے مرحوم خان عبدالقیوم خان کے مزارپرپھولوں کی چادربھی چڑھائی۔انجینئرامیرمقام نے مسلم لیگ …

پشاور۔22اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کی تلاشی کامطالبہ کرتے ہیںمگرانکے وزیراعلیٰ جن کی پہلے ہی سے مختلف اداروںنے تلاشی لی ہے اب تک معزول کیوںنہیںکیاگیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتہ کو پشاور میںخان اعظم خان عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پرہزاروںورکروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے مرحوم خان عبدالقیوم خان کے مزارپرپھولوں کی چادربھی چڑھائی۔انجینئرامیرمقام نے مسلم لیگ کی طرف سے خان عبدالقیوم خان کی قبرپرمزارتعمیرکرنے کااعلان بھی کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان دوسروںکی تلاشی کی بات کرتے ہیںمگرانہوںنے جوچندے کے پیسے ہڑپ کرلئے ہیںانکی تلاشی خان صاحب کب دینگے۔انہوںنے کہاکہ اگرخان صاحب اپنے وزیراعلیٰ سمیت وزراءکی تلاشی لینا شروع کردیںتوکسی کی جیب سے خالی ہاتھ برآمدنہیںہوگا،سونامی بلین ٹری میںانتہاکی بدعنوانی کی گئی،پیڈومیں6کروڑروپے روزانہ کی بنیاد پربدعنوانی ہورہی،پیرنٹ ٹیچر فنڈزمیںاربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے مگرخان صاحب کے کانوںپرجوں تک نہیںرینگتی خان صاحب انکی بھی تلاشی لینے کی ہمت کرلیں ،خان صاحب کودوسرے غلط اور اپناوزیراعلیٰ امیر المومنین نظرآتے ہیں۔

Leave a Reply