خاور مانیکا پر تشدد کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے حامی وکلاء کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں15 جون تک توسیع

138
Anti-Terrorism Court
Anti-Terrorism Court

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):انسداد دہشتگردی عدالت نے خاور مانیکا پر تشدد کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے حامی وکلاء کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں15جون تک توسیع کر دی۔ خاور مانیکا تشدد کیس، پی ٹی آئی حامی وکلاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر انسداد دہشتگری عدالت کے جج نے سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل از گرفتاری میں پندرہ جون تک توسیع کردی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ جو نامزد ملزمان تفتیش میں شامل نہیں ہوئے وہ تفتیش میں شامل ہو جائیں ۔ وائس چیئرمین اسلام آباد بار قاضی عادل نے عدالت کو بتایا کہ فوٹیج میں خاور مانیکا کے ساتھ لڑائی میں ایک بندہ دیکھا جا سکتا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ آپ کے مطابق اس مقدمے میں صرف ایک بندہ قصوروار ہے ، ایف آئی آر درج ہوگئی ہے تفتیش ہو جائے گی۔

دوران سماعت مقدمے میں نامزد ملزم فتح اللہ برکی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔