مانسہرہ۔ 24 جون (اے پی پی):خاکی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ساڑھے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ اس سلسلے میں تھانہ خاکی پولیس نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرزاق ولد عیسیٰ خان کو 4 کلو 548 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔