خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارہ میں 18.56 فیصد کمی

72
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2018ءکے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 2.40 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ، اس عرصہ میں خدمات کی درآمدات میں 8.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں خدمات کے شعبے میں برآمدات سے پاکستان نے 858.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا ، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں خدمات کے شعبے میں برآمدات سے پاکستان نے 838.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اسی طرح خدمات کے شعبے میں درآمدات پر پاکستان کا 1619.99 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے خدمات کے شعبے میں درآمدات پر 1743.40 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔