اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کےپہلے 4 ماہ میں خدمات کے شعبے کاتجارتی خسارہ 992ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 10 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں خدمات کےشعبے کا تجارتی خسارہ 1.101 ارب …
خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ہوئی،ایس بی پی
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کےپہلے 4 ماہ میں خدمات کے شعبے کاتجارتی خسارہ 992ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 10 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں خدمات کےشعبے کا تجارتی خسارہ 1.101 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔
اکتوبر میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 261 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل اکتوبر کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اکتوبر میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 206 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 2.601 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ سال کی اسی مدت میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 2.409 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا ۔
اکتوبر میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 689 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اکتوبر میں خدمات کےشعبے کی برآمدات سے ملک کو 608 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ پہلے 4 ماہ میں خدمات کے شعبے کی درآمدات پر 3.593 ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ سا ل اسی مدت میں خدمات کے شعبے کی درآمدات پر 3.510 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر میں خدمات کی درآمدات کا حجم 950 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اکتوبر میں خدمات کے شعبے کی درآمدات پر 814 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔









