پشاور۔ 28 دسمبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا نے خدیجہ بی بی کو صوبائی نائب صدر نامزد کر دیا ہے۔
اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین نے کابینہ اجلاس میں ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے انکی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردیا ہے۔