خراب موسم کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول متاثر ہوا، ترجمان پاکستان ریلویز

65
پاکستان ریلویز

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی بڑی وجہ شدید بارشیں اور موسم کی خراب صورتحال ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرینیں شدید بارشوں کی وجہ سے آمد و روانگی کے شیڈول متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور امید ہے چند دنوں میں ٹرینوں کی روانگی معمول پرآ جائے گی۔