خراب ٹرانسفارمر کو نجی کمپنی سے مرمت کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،شاہد حیدر

39

لاہور۔21مئی (اے پی پی):کسی بھی پرائیویٹ یا لیسکو کے خراب ہونیوالے ٹرانسفارمر کو نجی کمپنی سے مرمت نہیں کروایا جاسکتا، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے سخت ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق خراب ٹرانسفارمر کو نجی کمپنی سے مرمت کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،تمام صارفین سے التماس ہے کہ ہدایات پر عمل کریں،لیسکو کے تمام افسران اور آفیشلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان ہدایات پر من و عن عمل کریں، بصورت دیگر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی