لاہور۔12مئی (اے پی پی):سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کی زیرقیادت محکمہ کی صوبہ بھرمیں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار،کاروبار و قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ،خرگوش وتیتر کے تین شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار، پچاس ہزار جرمانہ عائد، آلات شکار ضبط کر لئے۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف منور حسین نجمی نے چشتیاں کے علاقے سے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارااور خرگوش وتیتر کے تین شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا
،تاہم ملزمان کی کیس کمپانڈ کرنیکی درخواست پرپچاس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کر کے کیس نمٹا دیاگیا۔