اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدین اپنے 9 ماہ سے 15 سال تک عمر کے بچوں کو اس مہم کے دوران خسرہ اور روبیلا سے بچائو کا ٹیکہ مفت لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں جاننے کے لیے قریبی مرکز صحت سے رابطہ کریں ، ہمارا یہ پیغام دوسروں تک پہنچائیں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں۔