پشاور۔ 21 جون (اے پی پی):پشاورمحکمہ صحت نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں 13بچے جاں بحق اور 153یونین کونسل کو حساس قرار دے دیا ہے۔
ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ خسرہ کی وبا کے بعد محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا کے 14اضلاع کی 135یونین کونسلوں کوحساس قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز6روزہ انسدار خسرہ مہم کا آغاز کردیا ہے جو 24جون تک جاری رہے گا، اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 96 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں خسرہ کے شک و شبہ میں 4 ہزار822 بچوں کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 2 ہزار 390 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 22 بچوں کا انتقال ہوچکا ہے جن میں سے 13بچے خسرہ کی بیماری کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وبا نے 2 سال سے 5 سال کے عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔