29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںخشک دودھ چوری کیس میں گرفتار انسپکٹر سمیت 4 ملزمان کے جسمانی...

خشک دودھ چوری کیس میں گرفتار انسپکٹر سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

- Advertisement -

لاہور۔31مئی (اے پی پی):کسٹم کورٹ لاہور نے کروڑوں روپے مالیت کے خشک دودھ چوری کیس میں گرفتار کسٹم انسپکٹر فیصل ڈھلوں، خاتون انسپکٹر ردا، کانسٹیبل طلحہ اور وقاص کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔ سپیشل جج کسٹم سرفراز احمد نے کیس کی سماعت کی۔

ہفتہ کے روز ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔کسٹم حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے لہذا استدعا ہے کہ ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

- Advertisement -

کسٹم حکام کے مطابق ملزمان کسٹم ویئر ہائوس سے سینکڑوں بیگز خشک دودھ چوری کرنے میں ملوث ہیں جن میں سے 800بیگز برآمد بھی کیے گئے۔ عدالت نے تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603662

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں