اقوام متحدہ ۔19جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں گزشتہ ایک ماہ سے بارش نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں بھوک کا مسئلہ مزید گھمبیر ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں شام میں رواں برس گندم کی فصل بہت کم ہو گی۔ ادارہ برائے خوراک کے شام کے لیے نمائندے …
خشک سالی کی وجہ سے شام میں خوراک کے بحران کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔19جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں گزشتہ ایک ماہ سے بارش نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں بھوک کا مسئلہ مزید گھمبیر ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں شام میں رواں برس گندم کی فصل بہت کم ہو گی۔
ادارہ برائے خوراک کے شام کے لیے نمائندے میشل روبسن نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ کئی مقامات پر گندم کی فصل میں تقریباً نصف کی کمی ہو سکتی ہے۔
روبسن نے یہ نہیں بتایا کہ شام کے کون کون سے علاقے خشک سالی سے شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم اس جنگ زدہ ملک میں گندم کی پیداوار میں نیم خودمختار کرد علاقے اہم ترین ہیں۔







