27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںخصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، انہیں مواقع فراہم...

خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، انہیں مواقع فراہم کئےجائیں تو وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتےہیں، انہیں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کیا، جو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 3 دسمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عصر حاضر میں خصوصی طور پر اہل افراد دنیا بھر میں مختلف شعبہ زندگی میں کار ہائے نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صائمہ سلیم جنہوں نے اپنی قابلیت کی بنا پر مقابلے کے امتحان میں چھٹی پوزیشن حاصل کی آج اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ انہوں نے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے مختص کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر اہل افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی حوصلہ افزائی پاکستان کی پارلیمان کی اولین ترجیح ہے ، پارلیمان نے خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قانون سازی کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی پارلیمان کی عمارت کو خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے،آئین پاکستان کو بریل میں ترتیب دیا گیا ہے اور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کو نابینا اور قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے جس سے ان کو قومی اسمبلی سے متعلق معلومات تک رسائی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر اہل افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو عام شہری کی طرح یکساں مواقع فراہم کرنے چاہیے تاکہ یہ ملک کے کار آمد شہری بن سکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415899

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں