خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ایس آئی ایف آئی سی انیشیٹو پر اسلام آباد میں خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا

132
SIFC
SIFC

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):اسلام آباد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) نےآؤٹ ریچ حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، ایس آئی ایف آئی سی انیشیٹو پر ایک خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا، جس میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تعینات تجارت اور سرمایہ کاری کے افسران نے شرکت کی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹری ایس آئی ایف سی نے کونسل کےبرادراوردوست ممالک کے ممکنہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے "سنگل ونڈو” پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے اس کے مینڈیٹ کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔اس بریفنگ میں زراعت/ لائیو سٹاک، آئی ٹی، مائنز/ معدنیات اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی احاطہ کیا گیا۔

پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے کئے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی جس میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے پالیسی کی سطح پر مداخلت بھی شامل ہے۔ایک مکمل انٹرایکٹو سیشن کے دوران، تجارت اور سرمایہ کاری کے افسران نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اپنائے گئے اختراعی ہول آ ف دا گورنمنٹ کے نقطہ نظر” کو سراہا،

انہوں نے اپنے میزبان ممالک/خطوں سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اپنی تعمیری آراء بھی شیئر کیں اوراس کے فروغ اور ایس آئی ایف سی کے بینر تلے مختلف اقدامات کی تکمیل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔