خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر نمایاں مقام حاصل کیا، وزیر خزانہ

22
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر نمایاں مقام حاصل کیا، وزیر خزانہ

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ منگل کو بجٹ تقریر کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاکہ کونسل کے تحت توانائی، معدنیات، زرعی کاروبار ، آئی ٹی، فین ٹیک، انفراسٹرکچر، افرادی قوت کی ترقی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں 100 سے زائد اسٹریٹجک گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا گیا،

جس کے نتیجے میں مالی سال 25-2024 میں براه راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔ نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ اور نجی شعبے کے فروغ میں بھی ایس آئی ایف سی نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ بین الصوبائی اور بین الوزارتی روابط میں بہتری اور غیر ضروری ضابطہ جاتی رکاوٹوں کے خاتمے کے باعث ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ،نقل و حمل اور لاجسٹک کا نظام بہتر بنایا اور مالی سال 26-2025 کے لیے برآمدات پر مبنی صنعتی ترقی کے ایجنڈے کی مضبوط بنیاد رکھی۔