خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں کےلئے سہولت کاری

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آ ئی ایف سی )نے ترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر (ٹی یو ایم ای)اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ( پی اے آ ر سی) اور گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو ( جی سی ایل آ ئی ) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) کے سلسلہ میں سہولت کاری کی تاکہ پاکستان کے زرعی اور لائیو سٹاک کے شعبے …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آ ئی ایف سی )نے ترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر (ٹی یو ایم ای)اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ( پی اے آ ر سی) اور گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو ( جی سی ایل آ ئی ) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) کے سلسلہ میں سہولت کاری کی تاکہ پاکستان کے زرعی اور لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کے لئے دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکے اور اس ضمن میں سہولت کاری اور شعبہ جات کوجدید بنانے کی کوششوں میں بھی تعاون کیا جاسکے۔

پی اے آ ر سی اور ٹی یو ایم ای کے درمیان زرعی تحقیق، جدت کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کے لئے ایک فریم ورک قائم کیا گیاہے جس میں مویشیوں کی افزائش، درستگی اور سمارٹ زراعت، آب و ہوا سے لچکدار کاشتکاری کے طریقوں، فوڈ پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور تکنیکی تبادلے کے ذریعے استعداد سازی جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

جی سی ایل آ ئی اورٹی یو ایم ای کےدرمیان دستخط شدہ ایم او یو میں جدید کارپوریٹ لائیوسٹاک فارمنگ، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے، پائیدار پیداواری نظام اور برآمدات پر مبنی ویلیو چینز کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس سے پاکستان کے لائیو اسٹاک شعبہ میں پیداواری صلاحیت، مسابقت اور مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ایم او یوز پر نیشنل کوآرڈینیٹر برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور صنعتوں بارے وزیراعظم کے معاون خصوصی ،پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر کی موجودگی میں دستخط کئے گئے جو کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، پی اے آ ر سی اور کی سی ایل آ ئی کے سینئر حکام اور ترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کے نمائندوں نے کئے ۔

یہ مصروفیت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فعال کرنے، سرحد پار شراکت داری میں تیز ی لانے اور سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے میں معاون ہو گی جو اس ضمن میں ایس آ ئی ایف سی کی سہولت کار ی میں کردار کی عکاسی کرتی ہے۔معاہدوں میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے ،نجی شعبے کی شراکت کو فروغ دینے اور باہمی اقتصادی فائدے کے لئے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں پائیدار، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

C