18.2 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںخصوصی عدالت ، جلائو گھیرائو مقدمات میں شاہ محمود قریشی و ڈاکٹر...

خصوصی عدالت ، جلائو گھیرائو مقدمات میں شاہ محمود قریشی و ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد، سماعت ملتوی

- Advertisement -

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے جلائو گھیرائو کے واقعات میں پولیس تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، مسرت جمشید چیمہ، زبیر نیازی،فرخ حبیب،علی عباس بخاری ودیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے جمعرات کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کردی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔فردِ جرم عائد ہونے والے ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشدعمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں مسرت جمشید چیمہ، زبیر نیازی،فرخ حبیب،علی عباس بخاری دیگر متعدد نامزد و نامعلوم کارکنان و رہنما شامل ہیں،

اس کیس میں بعض ملزمان نے ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ دیگر کے خلاف وارنٹ جاری کئے گئے اور ان کی گرفتاری باقی ہے۔مقدمے کا اندراج پولیس تھانہ شادمان میں9 مئی 2023 کودرج کیا گیا تھا جن میں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں