لاہور۔6اگست (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے، عسکری ٹاور جلائوا گھیرائو کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیشی کے موقع پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اسدعمر کے وکیل نے بتایا ہے کہ کمرہ عدالت میں اسد عمر کو دل کی تکلیف ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر کو کمرہ عدالت سے لیجا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا۔ زین قریشی اسد عمر کو لیکر پی آئی سی روانہ ہو گئے۔قبل ازیں، 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے، عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔