اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی سماعت کے 7 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو ملزم سکندر کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا مگر فاضل جج رخصت پر جس پر تھے۔ ملزم سکندر نے عدالتی اہلکاروں سے پوچھا کہ میرے کیس کا فیصلہ کب ہو گا تو سرکاری وکیل نے ملزم کو بتایا کہ آپ کے کیس کا فیصلہ جلد ہی ہو جائے گا