خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا قیام نالج اکانومی کی جانب ایک اہم قدم ہے، شبلی فراز

62

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا قیام نالج اکانومی کی جانب ایک اہم قدم ہے، یہ زونز ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور برآمدات کے اضافے میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ بات انہوں نے انہوں نے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چیئرمین عامر ہاشمی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی

۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے نئی معاشی اقدار کو فروغ دینا وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی زونز کا قیام عالمی سطح پر معاشی ترقی کا باعث بنا ہے، پاکستان میں ان زونز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں کل 50 زونز قائم کیے جائیں گے۔ لیکن ان کا آغاز اسلام آباد اور صوبائی دارالخلافوں سے کیا جا رہا ہے۔