خضدار ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):خضدار فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق والدشدید زخمی ہو گیا،وڈھ لیویز کے مطابق اتوار کی علی الصبح وڈھ کلی میاندر میں نا معلوم مسلح افراد نوراللہ لہڑی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسماۃ (س )زوجہ نوراللہ اور سمیع اللہ ولد نور اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ نوراللہ شدید زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے
واقع۔ لیویز نے نعشوں اور زخمی کو وڈھ ہسپتال پہچائے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔