22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںخضدار میں سکول بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے، وزیراعلیٰ...

خضدار میں سکول بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکول بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے، بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں اپنے ایجنٹس کے ذریعے دہشت پھیلا رہا ہے،پاکستان کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت اس طرح کے بزدلانہ حملے کر رہا ہے لیکن ہم بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے،

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے ہر مظہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، پاکستانی قوم اورا فواج بھارتی سازشوں کے خلاف متحد ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نرم اہداف پر حملے بھارت کی اخلاقی پستی ظاہر کرتے ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں