33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںخضدار میں مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 3 افراد...

خضدار میں مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق اور 9سے زائد زخمی

- Advertisement -

خضدار۔ 20 اگست (اے پی پی):ایم ایٹ خضدار شہداد کوٹ شاہراہ پر زیدی کے قریب مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم سےموٹر سائیکل سوار 2 سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خضدار لیویزکے مطابق اتوار کو ایم ایٹ قومی شاہراہ پر شہداد کوٹ سے خضدار آنے والی مسافر وین اور مخالف سمت سے جانے والی موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار کانسٹیبل حافظ نزیر احمد،محمد نوازموقع پر جاں بحق جبکہ ایک اور مولا بخش نامی شخص اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،

- Advertisement -

حادثے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئےجن میں شیراز احمد، محمد علی، مٹھل حبیب اللہ، فیض محمد ،عمران آفتاب، اسد اللہ اور سجاد احمد شامل ہیں ۔جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میں سے اکثر کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380981

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں