- Advertisement -
راولپنڈی۔8اپریل (اے پی پی):خطرناک ڈاکو شکیل کیانی چکلالہ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو درجنوں رپورٹ شدہ اور بیسیوں عدم رپورٹ ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔ ملزم نے ڈکیتیوں کے دوران گھروں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹے۔ ملزم نے 2011 میں 25 ڈاکوؤں پر مشتمل گینگ بنا رکھا تھا اور 2017 کے بعد پنجاب کے کسی اضلاع میں گرفتار نہ ہو سکا۔ ملزم راولپنڈی، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، وہاڑی، بہاولپور سمیت مختلف اضلاع میں گھروں میں ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579691
- Advertisement -