خطرناک ڈکیت اشرف عرف بلا مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک

157
Firing

کبیر والا ۔ 20 مارچ (اے پی پی):تھانہ صدر کی حدود اڈا کوٹ بہادر میں خطرناک ڈکیت اشرف عرف بلا مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ خطرناک ڈکیت اشرف عرف بلا 12/24 بجرم 395/412 تھانہ صدر کبیروالا میں جسمانی ریمانڈ پر تھا۔

خطرناک ڈکیت کو بعد از ریکوری ناجائزاسلحہ کوٹ بہادر سے واپس لا رہی تھی ،ڈکیت کے 04 ساتھی مسلح بسواری 02 موٹر سائیکلز 125 پر ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی خاطر پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔دوران فائرنگ ملزم اشرف عرف بلا نے فرار ہونے کے لیے گاڑی سے چھلانگ لگا دی ۔ملزم اشرف عرف بلا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید مضروب،جو زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 04 ملزمان موٹرسائیکل پر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزم اشرف عرف بلا کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے THQ منتقل کردیا ۔۔ خطرناک ڈاکو اشرف عرف بلا ڈکیتی اور رابری جیسی تقریبا” 02 درجن سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ۔ڈی پی او رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری۔