خطے میں ایک اور اسرائیل نہیں بننے دیں گے، عراقی وزیراعظم

113

بغداد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) عراقی صدر فواد معصوم نے کردستان کی سیاسی قیادت پر مرکز سے مذاکرات پر زور دیا ہے جب کہ نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوری المالکی نے کردستان کی علیحدگی کی کوششوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق خطے میں ایک اور اسرائیل بننے کی اجازت نہیں دے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بغداد میں امریکی سفیر ڈوگلاس آلن سلیمان سے ملاقات میں نائب صدر المالکی نے کہا کہ کردستان میں خود مختاری کے لیے ریفرنڈم کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے یا اسے غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا جائے۔