استنبول ۔ 07 مئی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ خطے میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کا ہدف ترکی ہے۔ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں "مقدس امانتوں کی روشنی میں ” نامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسے لوگ موجود ہیں کہ جو اپنے اندر منافرت اور تفریق ڈالنے کی کوششوں میں ہیں اور ان کی یہ کوششیں ہمیں آزردہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق ایسے علاقے ہیں کہ جنہوں نے صدیوں تک اسلام اور مسلمانوں کی مقدس ترین امانتوں کی میزبانی کی ہے اور اب اس زمین پر وحشت و بربریت ہمارے دلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے۔