لندن ۔28 جنوری (اے پی پی)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے اور اس مسلے کی جانب بین الاقوامی برادری کی فوری توجہ ضرورت ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت جنت نظیر وادی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور بھارتی افواج سینکڑوں کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر چکی ہیں جبکہ لاتعداد نوجوانوں کو نابینا کر کے ان کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے ۔