21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںخطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،اسپیکر...

خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے،اس دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے،کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی حمایت کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت نے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر دیا، کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا اور علاقے کا فوجی محاصرہ کر دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے عوام کے عزم کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490586

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں