خطے کی اقتصادی صلاحیت سے استفادہ علاقائی امن و استحکام کی بحالی پر منحصر ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

119

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے کی اقتصادی صلاحیت سے استفادہ علاقائی امن و استحکام کی بحالی پر منحصر ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے 5ویں سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات نے افغان عوام کے مفاد میں ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے کام کرنے کے لیے پاکستان اور چین کے غیر متزلزل اتفاق کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی اور پائیدار توجہ کے ذریعے امن اور استحکام میں سرمایہ کاری کامیابی کے نتائج کو یقینی بنائے گی، بشمول ان اقدامات کی کامیابی جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ علاقائی روابط اور سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔