استنبول۔27جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ خفیہ خبر رسانی سے محروم حکومت اور ملت کا وجود صفحہ ہستی سے مِٹ جاتا ہے۔تک خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے قومی خفیہ ایجنسی ایم اینڈ ٹی کی استنبول ڈائریکٹریٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب میںکہا کہ استنبول کے ترک ملت اور مسلمانوں کے پاس رہنے کو ابھی تک قبول نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ فتح استنبول کو صدیاں بیتنے کے باوجود استنبول کی ترک اور مسلمان ملکیت کو قبول نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کا ہر قدم اور ہر کاروائی پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ آیا صوفیہ کو عبادت کے لئے کھولے جانے کے دوران ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ 1453 سے لے کر اب تک استنبول کی ترک شناخت کو قبول کرنے میں دشواری محسوس کرنے والے ابھی تک موجود ہیں۔ لیبیا میں ترکی کی خفیہ ایجنسی کی کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ” لیبیا میں سیاسی حل کی بجائے فوجی طریقوں پر عمل پیرا قابض حفتر کی پیش قدمی کو روکنے میں اہم اینڈ ٹی کی فراہم کردہ معلومات اور آپریشنل کردار نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔ بیرونی خبر رسانی میں ہمارے بتدریج وسیع ہوتے حلقہ اثر کے نتیجے میں ایجنسی نے ملک کے تمام پلیٹ فورموں پر علاقائی و گلوبل طاقت کی شکل اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی قومی خفیہ ایجنسی نے کرپٹو، سائبر، سیٹلائٹ اور سگنل انٹیلی جنس کے شعبوں میں عالمی سطح کے کام کئے ہیں۔ عظیم اور مضبوط ترکی کے لئے کی جانے والی تاریخی جدوجہد میں خفیہ ایجنسی ایک کلیدی اسلحے کی حیثیت رکھتی ہے اور اسی حیثیت سے آگے بڑھنا جاری رکھے گی۔