خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر امیدواران کو وارننگ جاری کردی،ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب

150
الیکشن کمیشن اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے انتخابی ٹربیونل کی تبدیلی کے حوالہ سے پٹیشنز پر فیصلہ جمعہ کو سنائے گا

لاہور۔6فروری (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق صوبہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ننکانہ صاحب نے خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر امیدواران کو وارننگ جاری کردی۔

امیدوار پی پی 177قصور، حاجی محمد الیاس خان کو خلاف ضابطہ تشہیری مواد اور امیدوار پی پی 178غلام رسول کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ پی پی 240بہاولنگر امیدوار رانا عبدالرئوف، محمد سہیل خان اور پی پی 186اوکاڑہ امیدوار رائے مشتاق احمد کو بغیر اجازت جلسے کے انعقاد پر نوٹس جاری کیے گئے۔

امیدوار پی پی 232وہاڑی شہریار علی خان خاکوانی کو بھی ڈی ایم او کی طرف سے وضاحت پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق عام انتخابات2024 کیلئے امیدواران کی جانب سے انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی اس کے بعد جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔