اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں موجودہ حالات کے پیش نظر پی آئی اے کی پروازوں کو ائر بس سے بوئنگ 777 پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے-
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے چھ ہزار سے زائد مسافر دبئی،شارجہ، دوحہ اور بحرین سے سفر کر سکیں گے. وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد عید سےقبل پہلے متحدہ عرب امارات سے دو ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔