خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں 6 ماہ کے دوران 17.2فیصد اضافہ

62
State Bank

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک بحرین، کویت، قطر اوراومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے1.806 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.617 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

دسمبر2021 میں ان ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 298.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو دسمبر2020 میں 278.7 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طورپرگزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 11.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔