خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے متحدہ سیاحتی ویزے کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلیں،اسی سہ ماہی میں شروع ہونے کا امکان

ریاض۔6اکتوبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے متحدہ سیاحتی ویزے کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ اردو نیوز کے مطابق نئے متحدہ سیاحتی ویزے کو’’جی سی سی گرینڈ ٹوور ویزا‘‘ کا نام دیا گیا ہے،یہ ویزا سیاحوں کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور سلطنت اومان کے درمیان ایک ہی ویزے پر آزادانہ سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ معیشت …

ریاض۔6اکتوبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے متحدہ سیاحتی ویزے کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ اردو نیوز کے مطابق نئے متحدہ سیاحتی ویزے کو’’جی سی سی گرینڈ ٹوور ویزا‘‘ کا نام دیا گیا ہے،یہ ویزا سیاحوں کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور سلطنت اومان کے درمیان ایک ہی ویزے پر آزادانہ سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ معیشت و سیاحت نے کہا ہے کہ اس ویزے کے لئے مشترکہ الیکٹرانک درخواست کے ذریعے اپلائی کیا جا سکے گا جو ایک یا ایک سے زیادہ ممالک میں داخلے کی اجازت دے گی۔

ویزا کا پائلٹ منصوبہ 2025 کی آخری سہ ماہی میں شروع ہونے کا امکان ہے جو رکن ممالک کے درمیان وسیع سکیورٹی اور سیاحتی تعاون کا حصہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد تیل سے ہٹ کر اقتصادی انضمام کو مضبوط بنانا، سیاحتی اخراجات میں اضافہ اور سیاح کے قیام کے اوسط دورانیے کو بڑھانا ہے جس کے لئے خلیجی ممالک کی نمایاں منزلوں جیسے اومان کے ساحل، سعودی عرب کی مارکیٹیں، دبئی کا سکائی لائن، قطر کے میوزیمز، کویت کا کورنیچ اور بحرین کے ساحل وغیرہ کو ایک مربوط سیاحتی نقشے پر جوڑا جائے گا۔

یہ ویزا آسان اور مکمل ڈیجیٹل عمل پر مبنی ہوگا جس میں الیکٹرانک فارم جمع کرانا، دستاویزات اپ لوڈ کرنا اور ایک ہی پلیٹ فارم کے ذریعے فیس کی ادائیگی شامل ہوگی۔ اس ویزا کی مدت 30 سے 90 دن کے درمیان ہوگی جو سیاح کو خطے کی دریافت میں زیادہ سہولت اور لچک دے گی۔ ویزے کے تقاضوں میں درست پاسپورٹ، ذاتی تصویر، ہوٹل بکنگ، طبی انشورنس، واپسی کی ٹکٹ اور مالی استطاعت کا ثبوت شامل ہے۔

مزید خبریں