سیالکوٹ۔8جولائی (اے پی پی):پیکر شجات و بہادری سیدنا حضرت عمرفاروقؓ کا یو م شہادت آج یکم محرم الحرام کوسیالکوٹ سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ”عام الفیل“ کے تقریباً 13 سال بعد مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے اور نبوت کے چھٹے سال 35 سال کی عمر میں مشرف بہ اسلام ہوکر حرم ایمان میں داخل ہوئے۔آپ ؓ کا نام عمر بن خطاب، لقب فاروق اور کنیت ابو حفص ہے، آپؓ کا سلسلہ نسب نویں پشت میں حضور نبی اکرمﷺسے جا ملتا ہے۔اس سلسلہ میں مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں جس میں مقررین سیدنا عمر فاروقؓ کے فضائل ومناقب،سیرت و کردار،شجاعت وبہادری اور بے مثال فتوحات اورکارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمرفاروقؓ کایوم شہاد ت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں