لاہور۔10اگست (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار و اداکار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور اغوا برائے تاوان کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت 4ستمبر تک ملتوی کر دی ۔
ہفتہ کے روز سماعت پر عدالت کے جج کی رخصت کے باعث درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل مدثر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔آمنہ عروج نے مقدمے میں اپنی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا، استدعا ہے کہ ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے ،آمنہ عروج کے خلاف مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج ہے۔