30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخلیل الرحمن قمر اغوا کیس، ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی کی...

خلیل الرحمن قمر اغوا کیس، ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

- Advertisement -

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈرامہ نگار و اداکار خلیل الرحمن قمر کے اغوا برائے تاوان کے الزام میں میں گرفتار مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

بدھ کے روز سماعت پر خلیل الرحمن قمر عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے روبرو دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے آمنہ عروج اور یاسر علی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی،ایف آئی آر 4 دن کی تاخیر کے بعد درج ہوئی، آمنہ کے خلاف کوئی بھی ثبوت سامنے نہیں آیا، لاہور ہائیکورٹ ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510389

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں