17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخلیل الرحمٰن قمرکے ہنی ٹریپ کے ذریعہ نامزد مرکزی ملزمہ آمنہ عروج...

خلیل الرحمٰن قمرکے ہنی ٹریپ کے ذریعہ نامزد مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر 12ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

- Advertisement -

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):لاہور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمرکے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر 12ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت آج بروز بدھ تک ملتوی کردی ۔عدالت نے تفتیشی افسر کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ منگل کو سماعت پر آمنہ عروج حسن شاہ ،سمیت دیگر بارہ ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔خلیل الرحمٰن قمر بطور مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے مدعی سے اس کے بیانات جرح مکمل کی وقت کی کمی کے باعث تفتیشی افسر عمران یوسف کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا ۔

- Advertisement -

تفتیشی افیسر عمران کو آج بروز بدھ عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش ہونے کا حکم دے دیا، مقدمہ کے دیگر گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ سے خلیل الرحمن قمر کو فلیٹ پر بلایا آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان نے خلیل الرحمن قمر کو اغوا کرنے اور ایک کروڑ تاوان مانگنے کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573879

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں