خواتین اور بچوں نے بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ یوم دفاع منایا

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) یوم دفاع پاکستان خواتین اور بچوں نے بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ منایا ۔ منگل کو51 واں یوم دفاع ملی جوش و خروش اور قومی جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ خواتین اور …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) یوم دفاع پاکستان خواتین اور بچوں نے بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ منایا ۔ منگل کو51 واں یوم دفاع ملی جوش و خروش اور قومی جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ خواتین اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ پاک فوج اور وطن عزیز سے اپنی محبت کے اظہار میں پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر قومی پرچم کے رنگ کے کپڑے پہنے قوم کی ماوں ،بہنوں اوربیٹیوں نے نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں میں بھی یوم دفاع کی تقاریب ہوئیں

Leave a Reply