28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںخواتین ملکی تعمیر وترقی ، خوشحالی، استحکام کے لیے کردار ادا کریں...

خواتین ملکی تعمیر وترقی ، خوشحالی، استحکام کے لیے کردار ادا کریں ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔30اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال سیالکو ٹ چوہدری شریف گھمن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عدنان ملک نے کہا ہے کہ خواتین ملکی و قومی تعمیر وترقی ، خوشحالی، استحکام اور آبیاری کیلئے کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر میں جی سی ویمن یونیورسٹی کی شعبہ سوشیالوجی کی طالبات کی انٹرن شپ مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ طالبات نے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال میں انٹرن شپ کے دوران جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل درآمد بھی کریں، ہم طالبات کی حقیقی زندگی میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں، طالبات کو چاہیے کہ وہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور اس کے ذیلی اداروں کی طرح عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھر پور جدو جہد کریں۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ،منیجر صحت زار ، سوشل ویلفیئر آفیسر ابرار عبداللہ، سماجی رہنما اشفاق نذر نے انٹرن شپ مکمل کرنے پر طالبات کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

- Advertisement -

انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ذیلی اداروں شیلٹر ہوم، ماڈل چلڈرن ہوم ،صحت زار، دار لفلاح، شہید بے نظیر بھٹو ویمن کرائسز سینٹر سمیت دیگر اداروں حوالہ میں انٹرن شپ کروائی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طالبات اپنی زندگیوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرح لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنا انسانی، اخلاقی، مذہبی اور قومی فریضہ ادا کریں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں