36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںخواتین ووٹروں کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کویقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات...

خواتین ووٹروں کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کویقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں، وفاقی وزیرپارلیمانی امور کاقومی اسمبلی میں جواب

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ خواتین ووٹروں کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کویقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں، اس وقت خواتین اورمردووٹروں کے درمیان گیپ کی شرح 7.39فیصدتک ہے۔منگل کوقومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن کے انتخابی فہرستوں میں خواتین کی مجموعی آبادی کے مقابلہ میں خواتین وٹروں کی تعدادمیں کمی سے متعلق عالیہ کامران کے توجہ مبذول نوٹس پروفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدی نے ایوان کوبتایا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیشہ اس بات کویقینی بنایاہے کہ خواتین ووٹروں کے اندراج کویقینی بنایاجائے اوراگرکسی بھی جگہ پرکوئی گیپ ہے توانہیں پوراکیا جائے، اس کیلئے متعلقہ اداروں اورمحکموں سے قریبی رابطہ رکھاجارہاہے،ان اقدامات کے نتیجہ میں ماضی کے مقابلہ میں خواتین ووٹروں کے اندراج میں اضافہ ہورہاہے،اس حوالہ سے بہتری کیلئے مزیداقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایکٹ 2017کے مطابق خواتین ووٹروں کی تعدادکے حوالہ سے مربوط ڈیٹا کوشئیرکیاجارہاہے، یہ ڈیٹاسالانہ بنیادوں پرشائع ہوتاہے، اس ڈیٹا کے مطابق 2012میں مردووٹروں کی تعداد 56.3فیصد اورخواتین ووٹروں کی تعداد43.37فیصدتھی، خواتین اورمرد ووٹروں کے درمیان گیپ کی شرح 13.27فیصدتھی ، 2025میں 53فیصدمرد اورخواتیں ووٹروں کی شرح 46.30فیصد ہے، اس وقت یہ گیپ 7.39فیصدتک رہ گیاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین ووٹروں کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کیلئے ضلعی سطح پر2018میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہے جس کے اجلاس باقاعدہ بنیادوں پرہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2020میں گیپ کے حوالہ سے ایک سروے بھی کیاگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ نادرا اورالیکشن کمیشن کاعملہ موبائل وینز کے ذریعے بھی گھروں تک جارہاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596475

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں