خواتین پر تشدد اور حراساں کرنا قانونی جرم ہے، ڈاکٹر اقبال میمن

88

ٹنڈومحمدخان ۔ 12 فروری (اے پی پی):انڈس میڈیکل کالیج کے چانسر ڈاکٹر اقبال میمن نے کہا کہ خواتین پر تشدد و حراساں کرنا قانونی جرم ہے، جو خواتین ظلم و تشدد کا شکار ہیں وہ 1094 ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے انصاف حاصل کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے انڈس میڈیکل کالج ٹنڈومحمدخان میں محکمہ وومین ڈیویلپمنٹ کی جانب سے خواتین پر تشدد و حراساں کرنے سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ آگاہی سیکشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ تنزیلا سومرو ، کامران ابراہیم نے بھی انڈس میڈیکل کالیج کی خواتین اسٹاف سمیت طالبات کو تشدد و حراسانی جیسے اہم مسئلے سے آگاہ کیا ۔

سیمینار میں سی او انڈس میڈیکل یونیورسٹی اقبال میمن، ڈی این ڈاکٹر پروین، وائیس پرنسپل ڈاکٹر عمیر، پروفیسر ممتاز علی میمن، غلام نبی پٹھان، ڈاکٹر خالدہ ناز میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان، لیکچرار ڈاکٹر عائشہ ، ڈاکٹر پروین، ڈاکٹر مہک ، ڈاکٹر مدیجه، انچارج سیف ہاؤس آغا یاسمین، ڈاکٹر جتوئی، سمیت دیگر موجود تھے، مقررین نے سیشن میں خواتین کو ویمن کمپلینٹ سیل، سیف ہاؤس، ہیلپ لائن 1094، ڈیٹا ڈیش بورڈ، دارالامان، ویمن ہیلپ ڈیسک، انسانی اسمگلنگ اور اس کے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔اس موقع پر ماہرین نے خواتین کے قانونی حقوق، حراسانی سے تحفظ اور رپورٹنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کی ۔انہوں نے شرکاء کو خود اعتمادی اور قانونی معاونت حاصل کرنے کے درست ذرائع سے آگاہ کیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال میں بروقت اور مؤثر اقدام اٹھا سکیں۔