خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن حوالے سے آگاہی واک کاانعقاد

71
خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن حوالے سے آگاہی واک کاانعقاد

فیصل آباد۔ 27 نومبر (اے پی پی):خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن حوالے سے آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی نے کی۔

جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی موجود تھیں۔ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا ہر فرد کو خواتین کا احترام اور معاشرے میں ان کا جائز مقام دینے کے کا شعور ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین پر جبر وظلم اور تشدد کی ممانعت کی ہے لہذا اس سلسلے میں ہمیں ایسے منفی اقدامات کی روک تھام کرنی چاہیے۔

انہوں نے خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی محکمانہ کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اس ضمن میں موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔