34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںخواتین کو بااختیار بنانا صرف خواتین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ...

خواتین کو بااختیار بنانا صرف خواتین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک معاشرتی ضرورت ہے ، نگراں وفاقی وزیر خلیل جارج

- Advertisement -

پشاور۔ 12 دسمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا ایک تبدیلی لانے والا اور ضروری معاشرتی جستجو ہے جس کا مقصد ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں خواتین کو خود مختاری، اعتماد اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے اپنی تقدیر خود بنانے کے مواقع میسر ہوں۔یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں کے پی ویمن امپاورمنٹ سمٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ اس ویژن میں تعلیم اور روزگار تک مساوی رسائی کو فروغ دینے سے لے کر خواتین کے حقوق کی وکالت اور صنفی بنیاد پر تشدد کا مقابلہ کرنے کے وسیع پیمانے پر اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو حقیقی طور پر بااختیاربنانا بیان بازی سے بالاتر ہے اس سے جڑے ہوئے دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے، نظامی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ایک ایسی جامع ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو خواتین کی متنوع شراکت کی قدر اور احترام کرے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر خلیل نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف خواتین کا مسئلہ نہیں ہے یہ ایک معاشرتی ضرورت ہے جو اجتماعی ترقی کو بڑھاتی ہے، کیونکہ معاشرے تب ترقی کرتے ہیں جب تمام افراد صنف سے قطع نظر اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے بااختیار ہوتے ہیں چیئرمین نیشنل کمیشن سٹیٹس فار ویمن سینیٹر نیلوفر بختیار نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ملک کے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی ایک بین الاقوامی سول سوسائٹی کی زیر قیادت سالانہ مہم ہے اور ہمیں اس کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے ان کی انتھک کوششوں سے ظاہر ہوتی ہے نیلوفر بختیار نے معاشی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ایسی پالیسیوں کی وکالت کرنے میں سب سے آگے ہیں جو خواتین کی قیادت میں کاروبار کرنے والوں کے لیے مالیاتی وسائل تک رسائی، صنعت کاری، مساوی تنخواہ اور بہتر رسائی کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم خواتین کو بااختیار بنانے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے پر زور دیا،نیلوفر نے خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے لیے معاون اقدامات اور خواتین کے لیے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے جامع ماحول اور نقطہ نظر فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بھی خطاب کیاآخر میں شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419258

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں