اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی ملک و قوم کی بنیادیں مستحکم ہوتی ہیں اور آنے والی نسلیں ترقی کرتی ہیں، مالی طور پر مستحکم خواتین خاندان کی صحت، تعلیم، آمدنی، پیداوار اور معاشرہ میں مثبت رجحانات کا سبب بنتی ہیں جبکہ …
خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی ملک و قوم کی بنیادیں مستحکم ہوتی ہیں،عبدالرﺅف عالم
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی ملک و قوم کی بنیادیں مستحکم ہوتی ہیں اور آنے والی نسلیں ترقی کرتی ہیں، مالی طور پر مستحکم خواتین خاندان کی صحت، تعلیم، آمدنی، پیداوار اور معاشرہ میں مثبت رجحانات کا سبب بنتی ہیں جبکہ اس کے بغیر غربت میں کمی کے منصوبے دھرے رہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد ویمن چیمبر کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ظفر بختاوری، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبدالرﺅف عالم نے کہا کہ حکومت کی خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کی کوششیں لائق تحسین ہیں مگر انہیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔








