سیالکوٹ۔ 09 فروری (اے پی پی):کنوینیر اتحاد گروپ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پالیسی اقدامات ضروری ہیں، موجودہ دور میں اگر خواتین کا معیار زندگی بہتر ہوگا تو یقینا نئی نسل ترقی کے راستوں پر گامزن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں اور رفقا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کے فقدان کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تمام شعبوں میں شمولیت کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے لہذا ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ خواتین کے حقوق پر خصوصی توجہ دیں۔